173

موضع چینجی تلہ گنگ و سرگودھا کی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

چینجی (نمائندہ بے نقاب)موضع چینجی تلہ گنگ و سرگودھا کی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے موضع چینجی میں بنیادی مرکز صحت کے بالمقابل تالات جو سرا کے نام سے مشہور ہے اور مرکزی شاہراہ تلہ گنگ سرگودھا پر واقع ہے۔

سرا سے متصل دیوار سیم زدہ ہوکر گرنے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سنگیں حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔ رات کے وقت سامنے سے آتی گاڑیوں کی لائیٹس سے مخالف سمت گاڑیاں اس گڑھے میں گر کر حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں۔ محکمہ شاہرات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کھچیاں پل کی حالت بھی خطرے کی علامت بن چکا ہے۔ عوامی حلقوں کا ایسی صورتحال میں شدید ردعل سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں