209

انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرریٹرننگ آفیسر و ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈیرہ غازی خان تنویر الحسن کی جانب سے شوکاز نوٹس

چکوال( نمائندہ بے نقاب) حلقہ پی پی بیس چکوال کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے چار امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرریٹرننگ آفیسر و ڈسٹرکٹ

الیکشن کمشنرڈیرہ غازی خان تنویر الحسن کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس چکوال کے عملے نے تحریک لبیک پاکستان کے چوہدری ناصر عباس منہاس ایڈووکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے چوہدری عمران قیصرعباس ، پاکستان تحریک انسانیت کے ڈاکٹر محمد طفیل، پاکستان تحریک انصاف کے راجہ طارق افضل کالس کو بھجوایا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع چکوال کے صدر اور امیدوار چوہدری عمران قیصرعباس نے تمام انتخابی اخراجات کی تفصیلات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غاز ی خان تنویر الحسن کو فراہم کردی ہیں۔یاد رہے کہ ن لیگ کے ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کامیابی کے بعد یہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی تھی جس کے بعد انکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں