374

سٹی ہسپتال تلہ گنگ غریب عوام کو دوا کے بجائے دھکے ،سیکورٹی کے نام پر گارڈز ہسپتال آنے والے مریضوں اور لواحقین سے منہ سے کم ہاتھوں سے زیادہ بات کرنے لگے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)سٹی ہسپتال تلہ گنگ غریب عوام کو دوا کے بجائے دھکے فری، سیکورٹی کے نام پر مسلط ہلاکو خان ٹائپ گارڈز ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ذلیل کرنے لگے ، گارڈز منہ سے کم ہاتھوں سے زیادہ بات کرتے ہیں ،ڈاکٹر ز کی موجودگی کے باوجود گارڈز ڈاکٹر نہیں ہے

کہہ کر مریضوں کو بھگا دیاجاتا ہے، کیا پہلے عوام کو ذلیل کرنے والوں کی کمی تھی جو تلہ گنگ کی غریب عوام پر ایسے گارڈز مسلط کر دیے گئے ، تلہ گنگ کے عوامی حلقوں کا سوال ، گارڈ نے گزشتہ روز اے ایم ایس تک کو ہسپتال داخل ہونے سے روکے رکھا ذرائع،تفصیلات کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ جوکہ غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فری فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا اب وہاں غریب عوام کو بجائے فری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں ہلاکو خان ٹائپ سیکورٹی گارڈز مسلط کر کے فری دھکے دیے جا رہے ہیں اس حوالے سے تلہ گنگ کے معتبر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے نام پرسٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مسلط ہلاکو خان ٹائپ گارڈز ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سیکورٹی اور بڑے صاحب کے حکم کے نام پر کافی دیر ہسپتال داخلے سے روکے رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مریض بے چارے باہر ہی تڑپتے اور طویل انتظار کے عذاب میتلا رہتے ہیں اور کئی بار گارڈز ڈاکٹر موجود ہونے کے باوجود ہسپتال آنے والوں کو ڈاکٹر موجود نہیں ہے کہہ کربھگا دیا جاتا ہے جبکہ دن کی اوقات میں او پی ڈی کے سامنے تعینات گارڈز منہ سے کم اور ہاتھوں سے زیادہ بات کرتے ہوئے غریب عوام کو دھکے دینا ثواب کا کام سمجھ کر سرانجام دیتے ہیں جبکہ ان گارڈز کے اس رویے کی وجہ سے او پی ڈی میں موجود ڈاکٹرز تک رسائی بھی قسمت والے مریضوں کو ہی نصیب ہوتی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ہم پوچھتے ہیں کہ تلہ گنگ میں کیا پہلے عوام کو ذلیل کرنے والوں کی کمی تھی جو ایسے گارڈز غریب عوام پر مسلط کر کے ذلیل کیا جا رہا ہے ہسپتال عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا جاتا ہے نہ کہ غریب عوام کیایسے لوگون کے ہاتھوں تذلیل کروانے کے لیے قائم کیا جاتا ہے عوامی حلقوں نے ایم ایس سٹی ہسپتا ل تلہ گنگ ،ڈی ایچ او چکوال سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ہسپتال میں تعینات سیکورٹی گارڈز کا قبلہ فل الفور درست کیا جائے اور عوام کو یوں ذلیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر ان گارڈز اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا ،جبکہ ذرائع کے مطابق ان گارڈز نے گزشتہ دنوں اے ایم ایس سٹی ہسپتال کو ہی ہسپتال میں داخل ہونے سے روکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں