194

یونین کونسل آفس 57تھوہا محرم خان کی عرصہ دراز سے خستہ ہالی کے باعث گرنے والی بلڈنگ کے لئے ابھی تک کوئی فنڈنگ نہیں کی ۔ ملک غلام شاہ

تھوہا محرم خان (الیاس شاہ)یونین کونسل آفس 57تھوہا محرم خان کی پرانی بلڈنگ خستہ ہال ہوجانے کی وجہ سے کافی عرصہ پہلے گورنمنٹ نے گروا دی تھی لیکن ابھی تک نئی بلڈنگ کے فنڈنگ نہیں کی گئی چیرمین یونین کونسل ملک غلام شاہ کی وزیر اعلی پنجاب جناب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل ہے

کہ نئی بلڈنگ کے لیے فنڈز فراہم کریں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل آفس تھوہا محرم خا ن کی پرانی بلڈنگ خستہ حال ہونے کی وجہ گورنمنٹ نے گروائی تھی اور یونین کونسل آ فس ریکارڈ عارضی طور پر دوسری بلڈنگ میں رکھا گیا ہے لیکن وہ بلڈنگ بھی خستہ حال ہو چکی ہے اور کسی نقصان کا سبب بن سکتا ہے پرامن نیوز کی ٹیم سے چیرمین ملک غلام شاہ کا کہنا تھا کہ آفس کی پرانی بلڈنگ خستہ حال ہو نے کی وجہ سے گورنمنٹ نے گروائی تھی اور ہم نے آفس کا ریکارڈدوسری بلڈنگ میں رکھاہواہے لیکن اب یہ بلڈنگ بھی خستہ حال ہوچکی ہے اورجگہ جگہ پر دراڑیں پڑ چکی ہیں میری وزیر اعلی پنجاب جناب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ یونین کونسل کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کیے جایءں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی مرکز صحت ،ورٹرنری ہسپتال کی عمارتیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں ان کی تعمیر کی طرف بھی توجہ دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں