233

چینجی کی تمام ڈیزل ایجنسیاں سیل،مالکان کو اپنی دستاویزات سمیت دفتر طلب

چینجی (امیر احسان اللہ)چینجی کی تمام ڈیزل ایجنسیاں سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق موضع چینجی میں انتظامیہ کی طرف سے تمام ڈیزل ایجنسیاں سیل کر دی گئیں اور

مالکان کو اپنی دستاویزات سمیت دفتر طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنسیوں پر پٹرول کی فروخت ہورہی تھی اور مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ منافع پر پٹرول و ڈیزل کی فروخت ہورہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض دکانداروں کو جرمانے بھی کئے گئے جو پٹرول کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیں اور عوام کودونوں ہاتھوں لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں