253

آر ایچ سی لاوہ میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے،عوام کو دستیاب وسائل کے مطابق تمام ت سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔انچارج آر ایچ سی لاوہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) آر ایچ سی لاوہ میں بتدریج بہتری لائی جارہی ہے،عوام کو دستیاب وسائل کے مطابق تمام ت سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔انچارج آر ایچ سی لاوہ ڈاکٹر سہیل۔

تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی لاوہ انچارج ڈاکٹر سہیل احمد نے بتایا کہ آر ایچ سی لاوہ ضلع چکوال کا دوردراز ہسپتال تھا یہاں بلڈنگ کی خستہ حالی کے ساتھ عملہ کی رہائش گاہیں بھی خستہ حال ہیں مگر سابق اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کی دلچسپی اور کوششوں سے یہاں دستیاب وسائل کے مطابق تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں ہسپتال میں عملہ تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے تمام عملہ ڈیوٹی کا پابند ہے اور عملہ ہر مریض کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے۔کمروں کی تزئین و آرائش کر کے بیڈ دستیاب ہیں جبکہ لیبارٹری اور ایکسرے سمیت ڈینٹل کی سہولت بھی میسر ہے۔کچھ دنوں سے خواہ مخواہ آر ایچ سی لاوہ کی خامیاں ہائی لائٹ کرکے ہسپتال اور عملہ کی پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہیں۔ ادھرمقامی عوامی حلقوں نے ڈاکٹر سہیل کی تعیناتی کے دوران ہسپتال میں بہتری لانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ آر ایچ سی لاوہ چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے اور یہاں ایمرجنسی ڈیل کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں