215

لیگی ارکان پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے،مسلم لیگ ن کے لئے پریشانیوں میں اضافہ۔

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب) علی امین گنڈا پور کی سلمان عاطف کے ہمراء برگیڈیر امجد ملک کو تحریک انصا ف میں شمولیت کی دعوت۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء

اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجا ب ملک سیلم اقبال کے دست راست ملک سلیمان عاطف کے ہمراء تلہ گنگ کے سپوت برگیڈیر امجد ملک سے ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جس کو زرائع کے مطا بق بر گیڈیر امجد نے فلحال قبول کرنے سے انکار کردیا ان کااس موقعہ پر کہنا تھا کہ میرا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں ابھی سیاست سے دور رہ کر اپنے لوگو ں کی خدمت کرنا چاہتا ہو ں اور اس علاقے کی محرومیاں دور کرنا چاہتا ہو ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دست راست ملک سلیمان عاطف کا امین گنڈا پور کے ساتھ برگیڈیر امجد کو تحریک انصا ف میں شمولیت کی دعوت دینا اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک سلمان عاطف مسلم لیگ ن کو چھوڑنے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمیولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا ہوم ورک بھی انہوں نے خفیہ طور پر شروع کر رکھا ہے برگیڈیر امجد ملک کو تحریک انصاف میں شمیولیت کی دعوت بھی اسی کی کڑی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک عاطف سیلمان سمیت بہت سے ن لیگ کے ارکان جلد تحریک انصا ف میں شمولیت کے لئے پر تول رہے ہیں اور اگر یہ سب لوگ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہیں تو حلقہ میں آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کے لئے پریشانیوں میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں