253

بد معاش قبضہ گروپ نے ہمارا راستہ بند کر دیا ، ہمارے بچے تک سکول نہیں جا سکتے، نکاسی آب کے لیے بنائی گئی نالیاں توڑ دیں،انتظامیہ سے فوری کاروائی کی اپیل

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)بد معاش قبضہ گروپ نے ہمارا راستہ بند کر دیا ، ہمارے بچے تک سکول نہیں جا سکتے، نکاسی آب کے لیے بنائی گئی نالیاں توڑ دی گئیں ا نتظامیہ ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے راستہ کھلوائے ، اہلیان محلہ رضوان آباد ملکوال کا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق محلہ رضوان آباد ملکوال کے رہائشیوں نے

رستہ عام بند کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بنارس خان ، منیر خان اور دیگر بدمعاش قبضہ گروب نے اپنی بد معاشی کے زور پراور رستہ عام پر قابض ہونے کی غرض سے ہمارا رستہ بند کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم سب کو شدید مشکلات تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہمارے بچے تک سکول نہیں جا پا رہے اور ہم لوگ اپنے اہل عیال سمیت اپنے اپنے گھروں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ہماری گاڑیاں اپنے اپنے گھروں میں بند کھڑی ہیں اور قبضہ گروپ نے گلی جو کہ گزشتہ چالیس پچاس سال سے رستہ عام ہے پر ہل چلا کر بند کے دیا ہے اور نکاسی آب کے لیے بنی نالیاں بھی توڑ دی ہیں جس کی وجہ اب گندہ پانی گلی میں جمع ہو رہا ہے جس سے متعدد بیماریاں بھی پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے جبکہ یہ رستہ عام خود اس زمین کے مالکان نے اشٹام پیپر پر رستہ عام لکھ کر دے رکھا ہے جس کا قانونی ثبوت آج بھی ہمارے پاس موجود ہے مگر یہ قبضہ گروپ زمینوں کے قیمت بڑھنے کی وجہ سے اپنے مفاد کے لیے رستہ عام پر قابض ہو کر اہل علاقہ کے لیے عذاب بننا چاہ رہا ہے لہذا ہم تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیاں علاقہ کو اس قبضہ گروپ سے نجات دلائی اور رستہ عام کو اصل حالت میں بحال کرایا جائے بصورر دیگر ہم لوگ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں