213

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے چکوال شہر کی وارڈ نمبر1کے لیے ایک کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان ، ذاتی عزائم کی تکمیل کے لیے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔چوہدری سلطان حیدر علی خان

چکوال(نمائندہ بے نقاب)رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے چکوال شہر کی وارڈ نمبر1کے لیے ایک کروڑ روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔مذکورہ وارڈ میں قبل ازیں 95لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام کروائے جا چکے ہیں ۔چوہدری سلطان حیدر علی خان

نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلے باضابطہ جلسہ کا آغاز چکوال شہر کی وارڈ نمبر1شاہ فیصل کالونی سے کیا جس کا اہتمام علاقہ کی معروف شخصیات اور لیگی رہنماؤں ملک نور حسین اور محمد افضل گوندل نے کیا تھا۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچے تو اہلیان علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان نے اپنے خطاب میں وارڈ نمبر1کے لیے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ۔چوہدری سلطان حیدر علی خان کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر1کی محرومیاں اپنی کم مدت میں دور کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے چوہدری سلطان حیدر علی خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک میں ووٹ کے تقدس کے لیے آواز بلند کرنا شروع ہو چکی ہے اور اب باشعور عوام سمجھ چکی ہے کہ ذاتی عزائم کی تکمیل کے لیے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں