214

تحصیل لاوہ میں اے سی کی سیٹ تا حال خالی،تحصیل لاوہ مسائلستان بن گئی

لاوہ(ایڈیٹر)تحصیل لاوہ میں اے سی کی سیٹ تا حال خالی،تحصیل لاوہ مسائلستان بن گئی،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم تحصیل لاوہ کو عملی فنکشنل کریں ۔الحاج ملک عطر اعوان،

تفصیلات کے مطابق الحاج ملک عطراعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی پڑی ہے جس سے تحصیل بھر کے انتظامی امور سمیت دیگر مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبہ پورا کرکے تحصیل لاوہ کو فنگشنل کیا جائے۔تمام دفاتر خصوصاً ڈی ایس پی آفس، تحصیلدار کا آفس اور تحصیل کمپلیکس کی تعمیرجلدمکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اواور دیگر تعیناتیاں بھی جلد کی جائیں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں