227

تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹر یفک اور ناجائز تجاوزات کی بھرمار،ٹی ایم اے تجاوزات کے خلاف آپریشن اخباری بیانات تک محدود۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ شہر میں بے ہنگم ٹر یفک اور ناجائز تجاوزات کی بھرمار نے راہ گیروں کو مشکلا ت میں ڈال دیا،ٹی ایم اے تلہ گنگ تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کر سکی ،تجاوزات کے بلندو بانگ دعوے اخباری بیان ثابت ہوئے،عوامی و سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر میں آئے روزٹر یفک کی آ مد ورفت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،بے ہنگم ٹر یفک سے راہ گیروں کو شد ید مشکلا ت کا

سا منا کر نا پڑ رہا ہے ،بازاروں اور فٹ پاتھوں پر ریڑ ھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے ۔جس کی وجہ سے خواتین، نو جوان اور بوڑھے افراد بھی ریڑ ھی با نوں سے شد ید اذیت کا شکا ر ہیں ،ٹی ایم کے کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بلندو بانگ دعوے اخباری بیان تک محدود ہو گئے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ اندون بازاروں سے ریڑ ھیوں کا مکمل خا تمہ ہو نا چا ہیے کیو نکہ شا پنگ کر تے وقت شد ید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے ۔ آئے روز ریڑ ھیوں کی تعداد میں بھی اضا فہ ہوجا تا ہے اور انتظا میہ کی طرف سے ریڑ ھی بانوں کیخلا ف عملی کا روائی نہیں کی جا تی دوسری جا نب شہر بھی بے ہنگم ٹر یفک سے لت پت ہے اور روڈ پر چلنے والے مسا فروں کو بھی شد ید اذیت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔کیونکہ فٹ پاتھ کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ اور فٹ پاتھوں پر ریڑھیاں لگائی جاتی ہیں جس سے پیدل چلنا ناممکن ہے شہر یوں کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایم اے تجاوزات کے خلاف عملی اقدام اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہے ،اور صرف اپنے حق میں اخباری بیانوں تک ہی محدود ہیں ، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر اس کامستقل بنیادوں پر حل نکالے ،تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں