214

پاکستان لیبر فیڈریشن چکوال کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے شاندار کبڈی میچ ،

چکوال(نمائندہ بے نقاب)پاکستان لیبر فیڈریشن چکوال کے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار کبڈی میچ ریلوے گراؤنڈ چکوال میں عامر جھاٹلہ کلب تلہ گنگ اور حافظ کلب چکوال کے

درمیان آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری شہریار سلطان اور چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد تھے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین کو بہترین تفریح کا موقع دیا ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد عامر جھاٹلہ کلب تلہ گنگ نے 40 پوائنٹ کی واضح برتری سے جیت لیا جبکہ حافظ کلب چکوال نے 27 پوائنٹ حاصل کی مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد اور چوہدری شہر یار نے ونر اور رنر ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور بہترین کبڈی میچ کے انعقاد پر پاکستان لیبر فیڈریشن چکوال کے چیئرمین چوہدری غلام اصغر وائس چیئرمین سید بہار شاہ محمد دوریز بلوچ باوا شکیل علی چیف آرگنا?زر قاضی احتشام خالق جنرل سیکرٹری اظہر حسینی سی?نیر نا?ب صدر امین خان میچ کے آرگنائرر سکندر جٹ جمشید احمد شاہد اور عامر شہزاد کہوٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں