203

لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور گرفتار، دس مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص شدید زخمی

چکوال(نمائندہ بے نقاب) پٹرولنگ پولیس بھون نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی شفقت محمود نے استغاثہ دیا کہ کوچ نمبرP0799 جس میں پچاس کے قریب سواریاں تھیں چکوال آتے ہوئے سرگودھا روڈ پر ٹرک نمبر Z 2050 جس کا ڈرائیور عثمان گل ولد اسلام گل

ساکن سوابی نے تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے غلط اوور ٹیک کیا جس کے نتیجہ میں مسافر کوچ درخت سے ٹکر اگئی۔ اے ایس آئی محمد اکرم نے ڈرائیور عثمان گل کا گرفتار کرکے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ قصبہ تھوہا ہمایوں تھانہ کلر کہار میں دس مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ شہزاد ولد نبی بخش ساکن کھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ شمس منیر ٹریکٹر پر ہل چلا رہے تھے کہ ملزمان رضوان حیدر، جبران حیدر، عرفان، مسماۃ رحم نور، حق نواز اور چھ نامعلوم افراد آگئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ جبکہ ڈنڈوں سے شہزاد نبی کو مضروب کیا۔ سب انسپکٹر مظفر حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ادھر تھانہ نیلہ کے علاقے میں میاں بیوی کو چار افراد نے حملہ آور ہوکر مضروب کر دیا۔ غلام علی ولد اکثر خان ساکن ڈھوک ڈبری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ زمین پر چارہ کاٹنے گئے ہوئے تھے کہ اس دوران خدا بخش ، طاہر عباس ، محمد فرحان، مسماۃ ضمیر بیگم مسلح کلہاڑی اور ڈنڈے آگئے اور انہیں ناحق مضروب کیا۔ وجہ عناد تنازعہ زمین ہے۔اے ایس آئی یعقوب خان نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں