199

تلہ گنگ رات بھر ہونی والی بارش کا پانی لوگوں‌کے گھروں‌میں‌داخل ،انتظامیہ کی ناقص صفائی کا منہ بولتا ثبوت

تلہ گنگ (نمائندہ بے بقاب)تلہ گنگ رات بھر ہونی والی بارش کا پانی لوگوں‌کے گھروں‌میں‌داخل ،انتظامیہ کی ناقص صفائی کا منہ بولتا ثبوت تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میں رات بھر ہونی والی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔اس طرح مین بازار گلیاں سیٹھیاں بھی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی سے بھر گئیں ۔ عرصہ دراز سے بڑے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ رات بھر ہونی والی بارش نے ان علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا کردی ہے ۔ تلہ گنگ شہر کا کوئی پرسان حال نہ ہونے کی وجہ سے اآج تک تلہ گنگ میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ اہل علاقہ اور دکاندار حضرات کئی دفعہ اعلیٰ احکام کو اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے درخواست دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائئی نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں