381

جنرل الیکشن سر پر پہنچ چکے ہیں ،حلقہ NA65تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کی حالت بہتر نہ ہو سکی ،جس کا سبب یاسر پتوالی کی پھرتیلی سیاست ہے ۔ملک اشفاق احمد بڈھیال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)جنرل الیکشن سر پر پہنچ چکے ہیں ،حلقہ NA65تلہ گنگ میں پی ٹی آئی کی حالت بہتر نہ ہو سکی ان خیالات کا ملک اشفاق احمد بڈھیال نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن2013کے بعد الیکشن 2018 بھی سر پر پہنچ چکے ہیں ،لیکن حلقہ65 NAتلہ گنگ میں پاکستان تحریک انصاف

کی حالت میں کو ئی بہتری نہ ہو سکی جس کی سب سے بڑی وجہ یاسر پتوالی کی پھرتیاں ہیں ،مزید کہنا تھا کہ ان پانچ سالوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو صرف مایوسی اور انتشار کے علاوہ کچھ بھی نہ مل سکا ،یاسر پتوالی نے مقامی قیادت اور مختلف یونین کونسلوں میں ورکروں کو اپنی خود ساختہ لیڈری سے پریشان کئے رکھا ،بلخصوص یونین کونسل سطح پر تنظیموں میں بے جا مداخلت کر کے نظریاتی ورکروں میں انتشار پھیلایا ہے ۔مزید کہا کہ ہماری اعلی قیادت سے اپیل ہے کہ یاسر پتوالی کی غیر نظریاتی حرکات کا فوری طور پر نوٹس لے کر پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں میں پھیلی مایوسی کو ختم کیا جائے ،وگرنہ آمدہ الیکشن میں NA65تلہ گنگ سے پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانی پڑے گی۔جس سے پارٹی کی ساکھ کو تلہ گنگ سے ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں