323

ڈسٹرکٹ کونسل کو فعال بنانا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنا اس ایوان کی ذمہ داری ہے، ہم نے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہیں۔چودھری خورشید بیگ

چکوال (نمائندہ بے نقاب)وائس چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل چکوال چودھری خورشید بیگ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کو فعال بنانا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنا اس ایوان کی ذمہ داری ہے۔اس پر تمام ایوان متفق ہے کہ ہم نے عوام کو سہولیات فراہم کرنی ہے اور

اس کے لیے تمام اقدامات کو بروئے کار لایں گے۔یہ بات انہون نے آج ڈسڑکٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔اجلاس میں ضلع کونسل کے ممبران کے علاوہ متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو عدد روڈ رولرزو ریسٹ ہاوسز و سرکاری عمارات پنجاب حکومت کی واضح ہدائت کے باوجود واپس نہیں کیے گئے۔کمیونٹی سنٹر چکوال کی بلڈنگ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے فنڈ سے ضلع ناظم کے دور میں عوام کی فلاح و بہبود اور سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کے لیے بنائی گئی تھی۔بلڈنگ ہذا عرصہ دراز سے مختلف سرکاری و نجی تقریبات کے لیے استعمال ہو رہی ہے لیکن اس سے موصول ہونے والی آمدنی ضلع کونسل کو نہیں مل رہی اس کے لیے موئثر اقدامات کرنے چاہیں تاکہ اس سے موصول ہونے والی آمدنی عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پے خرچ کی جا سکے۔اجلاس میں الیکشن کمیچن چکوال ،نادرہ آفس،ہیلتھ آفس کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن لوگوں کے شناختی کارڈ بالخصوص خواتین کے کارڈ نہیں بنے انہیں موئثر آگاہی مہم کے ذریعے مارچ ۲۰۱۸ء تک یقینی بنایا جائے۔ اس میں تمام چیرمین یونین کونسل اپنا قلیدی رول ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں