259

سٹون کرشرز المدینہ سٹون کرشر اور کرولی سٹون کرشر کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر سیل کر دیا گیا، کرشر سے پیدا ہونے والی ڈسٹ اور دھواں سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تھے

چکوال (نمائندہ بے نقاب)محکمہ تحفظ ماحول چکوال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ناظم ایاز عالم نے اپنے عملہ کے ساتھ کلرکہار میں واقع دو سٹون کرشرز المدینہ سٹون کرشر اور کرولی سٹون کرشر کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر سیل کر دیا، تفصیلات کے مطابق دونوں سٹون کرشر موٹروے کے بہت قریب واقع تھے اور ماحولیاتیNOCکے بغیر پہاڑوں کی کٹائی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کرشر سے

پیدا ہونے والی ڈسٹ اور دھواں سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات نہ اٹھائے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ماحولیات محکمہ نے مذکورہ سٹون کرشرز کو حفاظتی اقدامات اٹھانے اور کرشرز سے اٹھنے والے گردوغبار کو کنٹرول کرنے کے لیے تیس دن کی مہلت دی تھی۔ مہلت ختم ہونے پر گزشتہ روز ناظم ایاز عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے انسپکٹران محمد نذیر، علی ارباب اور احسان نذیر کے ہمراہ چھاپہ مارا اور دونوں کرشرز کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق ضلع بھر میں واقع غیر قانونی سٹون کرشرز کے خلاف کاروائی بلاتفریق جاری رہے گی اور خوبصورت سرسبز پہاڑوں کو کاٹنے کی اجازت کسی کو نہ دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے اس کاروائی پر ناظم ایاز عالم اور پورے عملہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں