189

پرچی سسٹم میں عوامی شکوک وشبہات منڈالنے لگے،مقامی انتظامیہ کی لے دے پالیسی پر عمل پیراء ۔عوامی حلقے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)حادثات کی شرع میں کمی نہ ہونے پر ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ کی طرف سے شروع ہونے والے ٹائم پلان میں عوامی شکوک و شبہات منڈلانے لگے ،عوامی

وسماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ نے مسافر کوچز کا ٹائم مقرر کر کے احسن اقدام شروع کیا تھا لیکن وہ بھی مقامی انتظامیہ کی لے دے پالیسی کی نظر ہو چکا ہے ،عوامی و سماجی حلقوں کاکہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پرچی پر گاڑیوں کا انٹری ٹائم فالتو لکھا جاتا ہے ،جسکی وجہ سے حادثات کی شرع میں کوئی کمی واقع نہ ہو سکی مزید کہنا تھا کہ گشت پر معمور پولیس اہلکاراں اپنا زیادہ تر ٹائم ہوٹلوں پر بیٹھ کر صرف کر دیتے ہیں ، اور گاڑیوں کی نگرانی نہیں کی جاتی ،عوامی و سماجی نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری نوٹس لے سخت ایکشن لیا جائے ،گشت پر معمور پولیس اہلکاراں کی کڑی نگرانی کی جائے اور پرچی کو ہاتھ سے کھنے کی بجائے کمپوٹراز کیا جائے تاکہ حقیقت میں حادثات کی شرع میں کمی واقعہ ہو سکے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں