215

تلہ گنگ اور اس کے گردونواح میں ناقص اور غیر معیاری آئس کریم کی فروحت جاری معصوم بچوں ڈائیریا،جسٹ انفکشن ،کھانسی ،الرجی ،بخاراور دوسری متعدد بیمایاں پھیلنے کے خدشات ،

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ اور اس کے گردونواح میں ناقص اور غیر معیاری آئس کریم کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے۔ لوکل فیکٹریوں کی تیار کی جانے والی گھٹیا،اور غیر معیاری آئس کریم کھانے سے معصوم بچوں میں ڈائیریا،جسٹ انفکشن ،

کھانسی ،الرجی ،بخار متعدد موضی امراض پھیلنا شروع ہو گیا ہے ۔ لیکن مقامی انتظامیہ ان غیر قانونی افیکٹریوں کے خلاف کاروائی کر نے سے قاصر ہے ۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا آئس کریم میں غیر معیاری اشیاء استعمال کی جاتی ہیں ،جس کی وجہ سے بچوں میں ڈائیریا،گلا خراب جیسی امراض پھیل رہی ہیں ۔ اور مزید کہا کہ شہراور اس کے گرد ونواح میں موٹرسائیکل پر بیچی جانے والی آئس کریم انتہائی ناقص ہوتی ہیں ۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑانے والے ناقص آئس کریم اور ان فیکٹریوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں