467

روضہ رسول کے خادم و چابی بردارشیخ ڈاکٹر نوری محمد علی اب سے کچھ دیر بعد تلہ گنگ پہنچے والے ہیں،معزز مہمان کے استقبال کی تمام ترتیاریاں مکمل

تلہ گنگ(ایڈیٹر سے)روضہ رسول کے خادم و چابی بردارشیخ ڈاکٹر نوری محمد علی اب سے کچھ دیر بعد تلہ گنگ پہنچے والے ہیں،معزز مہمان کے استقبال کی تمام ترتیاریاں مکمل۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما حافظ عمار یاسر کی خصوصی دعوت پر روضہ رسول مدینہ منورہ کے خادم جناب ڈاکٹر شیخ نوری محمد علی اب سے تھوڑی ہی دیر بعد تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کی رہائشگاہ پر پہنچ رہے ہیں ان کے بھرپور استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ذرائع کے مطابق ان کا پرجوش استقبال کیا جائے گا جبکہ تلہ گنگ،لاوہ اور چکوال سے بہت بڑے عوامی قافلے ان کی مجلس میں بیٹھنے کا شرف حاصل کرنے کیلئے پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ادھر سوشل میڈیا پر چند دن سے ڈاکٹر نوری محمد علی کی شخصیت کو متنازع بنایا جا رہا ہے کہ ان کا روضہ رسول اور مدینہ منورہ اور چابی بردار ڈیپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے تا ہم اس معاملہ کی اعلیٰ سطح پر تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں