182

دنیا میں ماحولیاتی آلودگی سے درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ۔اس صورتحال میں گلیشئر پگھلنے سے دنیا کو سیلابوں اور طوفانوں کا سامنا ہے،شرکاء کا اظہار خیال

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) دنیا میں ماحولیاتی آلودگی سے درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے ۔اس صورتحال میں گلیشئر پگھلنے سے دنیا کو سیلابوں اور طوفانوں کا سامنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار شرکاء نے پاکستان گرین ٹاسک فورس کے زیر اہتمام تلہ گنگ پریس کلب میں پھولوں کی نمائش اور تقسیم انعامات کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے دوران خطاب کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی

مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال تھے۔جنہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت رسول ﷺ بھی ہے ۔اس سنت پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔اُنہوں نے پاکستان گرین ٹاسک فورس کی شجر کاری مہم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان گرین ٹاسک فورس کی شجر کاری مہم میں شمولیت سے اس مہم کو چار چاند لگ گئے ۔جس کا کریڈیٹ چیئرمین پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر ناصر جمال ، کنوینئرضلع چکوال جمیلہ مریم ملک اور چیف آرگنائزر چودھری غلام ربانی کو جا تا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزرپاکستان گرین ٹاسک فورس چودھری غلام ربانی نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اس شجر کاری مہم کر دوران تلہ گنگ و گردونواح میں ساٹھ ہزار کے لگ بھگ پودے لگائے گئے ۔اس مہم میں ہمیں محکمہ جنگلات کے ایس ڈی او عابد کوکب سمیت دیگر انتظامیہ کا بھر پورتعاون حاصل تھا ۔مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنرز،اے ایس پی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات مختلف اداروں میں پودے لگائے ۔ تقریب میں شجرکاری کاری مہم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات جن میں اسنی حسین ملک چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سید ارشاد حسین ،ملک اشرف،راجہ عدیل ،راشد عباس ،قاضی عبدالقادر،،قاضی حفیظ علی ۔پرنسپل ایاز طارق،عابد ملک ،ملک شیر افضل باٹا ،لیاقت اعوان ،ڈاکٹر محبوب جراح ،چوہدری محمد حسین ،آفتاب ملک ،ڈاکٹر آفتاب ،خالد ملک ٹہی،ملک ریاض موگلہ اعوان،سید کاظم شاہ،عامر نواز ،چوہدری نذر حسین ،عامرنواز،قاضی حذیفہ ،شیخ عزیز ،ملک صابراگرال،سہیل نور پراچہ ،محمد علی سعید فاؤنڈیشن و غیرہ شامل تھے کو ایوارڈز دیئے گئے ۔ پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لینے پریادگاری اور باقی اداروں کو تلہ گنگ ٹائمز کی طرف سے ایوارڈ بھی دیئے گئے۔ اس طرح پہلی پوزیشن نادرا آفس ،دوسری پوزیشن گرلز ایلیمنٹری کالج فار ٹیچر ٹریننگ تلہ گنگ اور تیسری پوزیشن گرلز کالج ملکوال کو دی گئی تقریب کے اختتام پر مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال اور دیگر مہمانوں نے پھولوں کے لگے ہوئے سٹالزکا بھی معائنہ کیا۔ پھولوں کی نمائش شام پانچ بجے تک جاری رہی۔جہاں سارا دن خواتین و بچوں کا رش رہا ۔جنہوں نے اس نمائش میں بھرپور دلچسپی لی۔بعدازاں ڈاکٹر جمال ناصر کی گرا ں قدر خدمات کو سراہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں