205

مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا تو حلقہ پی پی 23سے ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ یں گے، راہنما ء ملک اسلم اعوان سیتھی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا تو حلقہ پی پی 23سے ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ یں گے ان خیالات کا اظہار تلہ گنگ میڈیا ہاؤس میں پاکستان مسلم ن کے راہنما ء ملک اسلم اعوان سیتھی نے تلہ گنگ پریس کلب کے اراکین کے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کی ہر گاؤں قریہ قریہ انکے ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے ہیں کیونکہ میں نے 1993میں ن لیگ کے ٹکٹ پر اس حلقہ سے الیکشن لڑا تھا بعدازاں 1997 میں بھی آذاد حیثیت سے اسی حلقہ سے الیکشن لڑچکا ہوں انہوں نے کہاکہ غالب امکان ہے کہ سردار غلام عباس این اے 65سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں کیونکہ سردار غلام عباس کی سیاسی حیثیت مسلم ہے اور ضلع بھر میں ان کا سیاسی دھڑا بھی موجود ہے انہوں نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں پر انکی طرف سے کوئی اعتراض داخل نہ ہو گا کیونکہ حلقہ بندیاں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں انہوں نے کہاکہ اعوان ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ہیں جسکی وجہ سے ملک بھر کی اعوان برادری ان کا احترام کرتی ہے اگران لیگ کی قیادت نے پی پی 23کے ٹکٹ کا فیصلہ کیا تو ان کا بیٹا تنویر اسلم سیتھی اس حلقہ سے ضرور الیکشن لڑے گا۔ملک اسلم سیتھی کے اس بیان کے بعد عوامی حلقوں میں میں ایک نئی بحث کا آغا ز ہوگیا ہے کہ اگر اس حلقہ سے ملک تنویر اسلم الیکشن لڑتے ہیں تو یہاں موجود سیاست دانوں کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک تنویر اسلم اور ملک اسلم سیتھی مسلم لیگ ن کے پرانے ساتھی ہیں اور میاں برادارن کے قریب ہیں اگر ٹکٹ کا مقابلہ کسی میں مقامی ن لیگی رہنماء اور ملک تنویر اسلم کے درمیان ہوا تو ملک تنویر اسلم کا پلڑا بھا ری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں