169

مرمت کے نام پر سارا دن لوڈ شیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی۔حکومت کا زیرو لوڈشیڈنگ کے تمام تر دعوؤں کی کلی آمدہ موسم گرما میں کھل سامنے آجائے گی۔

تلہ گنگ (امیر احسان اللہ) موسم گرما سے قبل ہی مرمت کے نام پر لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان۔ جونہی بادل گرجتے یا ہلکے برستے ہیں توکئی گھنٹوں بلکہ بعض اوقات چوبیس گھنٹوں تک بجلی منقطع رہنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حکومت کے زیرو لوڈشیڈنگ کے

تمام تر دعوؤں کی کلی آمدہ موسم گرما میں کھل جائے گی۔ اضافی ٹیکسوں سمیت بجلی کی مد میں پنجاب بھر سے خاطر خواہ وصولیوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہے۔واپڈ افسران سے رابطے پر اول تو فون اٹھایا نہیں جاتا اور غلطی سے اٹھائیں تو جھوٹی دلیلوں کے انبار لگا دئے جاتے ہیں۔ افسران کا عوامی شکایات کے جواب میں رویہ انتہائی غیر مہذبانہ اور قابل افسوس ہے۔ عوام کے پیسوں سے تنخواہ پانے والے ایسے نااہل افسران کے خلاف کسی بھی وقت لاوہ پھٹ سکتا ہے۔ اربوں کھربوں کے بجلی منصوبے لگانے کے بعد بھی یہی صورتحال برقرار رہی تو موسم گرما میں شدید لوڈ شیڈنگ کی توقع ہے۔ قلیل مدتی پالیسیاں بنا کر وقتی ریلیف کے بجائے طویل مدتی اور معیاری منصوبوں پر کام شروع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں