221

ماڈرن ویلج دندہ شاہ بلاول کی گلیاں کھنڈرات،گندگی اور تعفن سے گلیوں میں چلنا محال، ایم پی اے اور ایم این اے نے آنکھیں پھیر لیں

لاوہ(خصوصی رپورٹ) ماڈرن ویلج دندہ شاہ بلاول کی گلیاں کھنڈرات،گندگی اور تعفن سے گلیوں میں چلنا محال، ایم پی اے اور ایم این اے نے آنکھیں پھیر لیں، محلہ مسجد حافظ طورا کے مکین سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق محلہ حافظ طورا دندہ شاہ بلاول یوسی کوٹقاضی سے ایک وفد نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری مین گلی انتہائی خستہ حال ہے اور شہر بھر کا گندا پانی ہماری گلی میں جمع ہوجاتا ہے جہاں سے چلنا بھی محال ہے جبکہ موسم گرماں کی آمد ہے یہاں کھڑے تعفن زدہ پانی اور کیچڑ سے ڈینکی مچھر اور ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔مکینوں نے بتایا کہ ہمیں حکمران جماعت کو ووٹ نہ دینے کے بدلے میں خستہ حال گلیوں جیسے عظیم ” گفٹ” کا سامنا ہے جس پر ہم سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں جبکہ ہمارا وزیرا علیٰ پنجاب اور ممبران اسمبلی سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہماری خستہ حال گلی کو جلد پختہ کیا جائے اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں