244

ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی زیر نگرانی ٹمن اور گردونواح میں سرچ ااپریشن، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام پرمقدمات درج

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی زیر نگرانی ٹمن اور گردونواح میں سرچ ااپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کیخلاف ناجائز

اسلحہ رکھنے کے الزام پرمقدمات درج کئے گئے ۔دریں اثناء انچارج میال چوکی چودھری ریاض کی زیر نگرانی چھاپہ کے دوران تتر لڑائی پر جاری قمار بازی کی محفل اُلٹ دی گئی ۔تیس قمار بازوں محمد افضل ،شبیراحمد و دیگر چھ نامزد ہمراہ چھبیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے داؤ پر لگی اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل ،موبائل فونز ،نقدی قبضہ لے لی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں