564

ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کو سینٹ میں لے جانے کی پیشکش کی گئی تھی، مگر سردار ممتاز ٹمن نے اسے ٹھکرا دیا۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال

چکوال( نمائندہ بے نقاب) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے پیر کے روز بتایا کہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی

نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔ ایم این اے سردار ممتاز ٹمن کو سینٹ میں لے جانے کی پیشکش کی گئی تھی مگر سردار ممتاز ٹمن نے اسے قبول نہیں کیا۔ پارٹی کی ہائی کمان سردار غلام عباس کو ہر صور ت ایڈجسٹ کرے گی اور اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔ بہرحال میاں نواز شریف جس امیدوار پر ہاتھ رکھیں گے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ وہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کے والد ڈاکٹر جہانگیر عالم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملک سلیم اقبال نے کہا کہ اگر پارٹی نے حکم دیا تو وہ حلقہ پی پی23سے الیکشن ضرور لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر بھی آجائیں ضلع چکوال سے آنے والے الیکشن میں مسلم لیگی چھکا یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں