267

چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم پر چکوال کے دو ایڈیشنل سیشن ججز سمیت متعدد ججز کے تبادلوں اور نئے ججز کی تعیناتی کے احکامات

چکوال(نمائندہ بے نقاب)چیف جسٹس ہائی کورٹ کے حکم پر چکوال کے دو ایڈیشنل سیشن ججز سمیت متعدد ججز کے تبادلوں اور نئے ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نادیہ اکرام ملک کو چکوال سے راولپنڈی تعینات کر دیا گیا

جبکہ ان کی جگہ پر محمد علی ورائچ کو بھلوال سے تبدیل کر کے چکوال تعینات کیا گیا ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد گوندل کو نورپور تھل تبدیل کیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ نئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔ سینئر سول جج عمر نواز وڑائچ کو لاہور سے تبدیل کر کے چکوال تعینات کیا گیا ہے ۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر کو چکوال سے علی پور،نصیر عباس کو تبدیل کر کے چکوال سے پنڈدادنخان، یاسر حسین کو تبدیل کر کے چکوال سے پنڈدادنخان، مہوش فاطمہ انصاری کو تلہ گنگ سے اٹک، عمران حسین شاہ کو تلہ گنگ سے لیہ تبدیل کیا گیا ہے۔سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد مجتبیٰ نور کو پنڈدادنخان سے چکوال، میڈم گل نسرین کو پنڈدادنخان سے چکوال، عبدالخان کو کوٹ مومن سے تلہ گنگ، حسنین رضا کو کھاریاں سے چکوال تعینات کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں