568

تلہ گنگ ولاوہ میں ن لیگ کی گرتی ہوئی مقبولیت کو کوئی خود ساختہ خادم تلہ گنگ اب اپنے اخباری بیانات سے سہارا نہیں دے سکتا،شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے ،عوامی حلقوں کا اظہار خیال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ن لیگی قیادت کی کرپشن کی داستانیں زبان زدم عام ہونے سے اور پانچ سالہ دور اقتدار میں عوامی فلاح کے میگا پروجیکٹ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے ن لیگ پاکستان بھر کی طرح تحصیل تلہ گنگ و لاوہ میں بھی

اپنی مقبولیت کھو چکی ہے،عوامی حلقے ۔تلہ گنگ و لاوہ پر کئے گئے خصوصی سروے کے دوران عوامی و سماجی حلقوں نے ن لیگی حکمران و مقامی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ قیادت نے ہمیشہ تحصیل تلہ گنگ و لاوہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ،الیکشن 2013میں ن لیگی قیادت نے ووٹ کے حصول کے لئے اہلیان تلہ گنگ کو سہانے خواب دیکھائے جو کہ ن لیگ پانچ سالہ دور اقتدار میں حقیت نہ بن سکے ،تحصیل تلہ گنگ ولاوہ میں ن لیگ کی گرتی ہوئی مقبولیت کو کوئی خود ساختہ خادم تلہ گنگ اب اپنے اخباری بیانات سے سہارا نہیں دے سکتا،عوامی حلقوں کاکہنا تھا کہ ن لیگ کا مفاد پرست ٹولہ چاہے وہ خود ساختہ خادم تلہ گنگ کا لقب اختیار کرے یا درویش تلہ گنگ کا یا اپنی کاسا لیس صحافیوں کی ظفر موج سے زور لگائے ن لیگ عوامی ساکھ کھو چکی ہے ،جس کا آمدہ الیکشن میں ن لیگ جماعت کو تلہ گنگ لاوہ سمیت پورے پاکستان میں شکت کا سامنا کرنے پڑے گا۔ کیونکہ شکست اب مقدر بن چکی ہے ،اور اب عوام ن لیگ کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتی،کیونکہ ن لیگ کے دور حکومت میں عوام کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں