244

تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر،نوجوان نسل تباہ حالی کا شکار ہونے لگی ہے اہل علاقہ کا منشیات فروشوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تحصیل تلہ گنگ کے تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر،نوجوان نسل تباہ حالی کا شکار ہونے لگی ہے اہل علاقہ کا منشیات فروشوں کے خلاف اعلی حکام سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے

علاقہ میں منشیات فروشی نے چلتے پھرتے منشیات فروشی کا کاروبار کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کی زندگیوں کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے اہل علاقہ کا اعلی حکام اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے ایسے منشیات فروش عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے چھٹکارا مل سکے ،خصوصی سروے کے دوران عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ صدر تلہ گنگ کا علاقہ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے ، ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ کی منشیات فرو شوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مخلصانہ کوششیں تھانہ صدر کے عملے نے ہوا میں اڑا دیں ہیں ،ڈی پی او چکوال اور اے ایس پی تلہ گنگ کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی وجہ سے تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے مقامی پولیس کی آشیرباد سے چل بھر کر منشیات فروشی شروع کر رکھی ہے ،جس سے کئی گھرانوں کی نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہو چکے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں