291

شکرال برادری ٹمن کے اہم دھڑے کا منصور حیات ٹمن کی حمائت کا اعلان،یوسی ٹمن میں سردار منصور حیات ٹمن سیاسی طور پر مضبوط۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) ڈھوک منیاں ٹمن کی شکرال برادری کے ایک اہم اور موثر دھڑے نے سردار ممتاز خان ٹمن سے سیاسی وا بستگی کو چھوڑ کر منصور حیات ٹمن کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ حاجی گل محمد شکرال کی دعوت پر سردار منصور حیات ٹمن ڈھوک شکرال پر حاضری دی۔

اس موقع پر حاجی گل محمدشکرال، حاجی سلطان خان، مواز خان شکرال، محمد خان، محمد بشیر، عمر حیات اور فتح خان نے سردار منصور حیات سے سیاسی وابستگی کا اعلان کیا۔ حاجی گل محمد ن اپنی برادری کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے سردار ممتاز خان ٹمن کے حمائتی چلے آ ئے ہیں۔ مگر ان کے ترجمانوں سے تنگ آ کر ہم منصور حیات ٹمن سے الحاق کرتے ہیں۔ سردار منصور حیات ٹمن نہ کہا کہ میں اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کسی کو تنگ نہیں کرتا اور ہمیشہ مظلوم اور حق والے کا ساتھ دیتا ہوں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوسی ٹمن میں سردار منصور حیات ٹمن سیاسی طور پر مضبوط ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں