272

سٹی پبلک سکول دندہ شاہ بلاول میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن کی خصوصی شرکت

لاوہ(ایڈیٹر سے)سٹی پبلک سکول دندہ شاہ بلاول میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد، سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، اے ای او لاوہ صاحبزادہ فضل الرحمن، سابق پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول دندہ ملک ظفر علی خان،سینئر صحافی و کالم نگار امیر عبداﷲ ملک، سمیت معززین علاقہ کی شرکت

۔تفصیلات کے مطابق سٹی پبلک سکول دندہ شاہ بلاول میں تیئیس مارچ کے حوالے سے سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات نے خصوصی ٹیبلو،تقاریر،نعتیں اور مختلف خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی اور سکول سٹاف اور انتظامیہ کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، اے ای او لاوہ صاحبزادہ فضل الرحمن، سابق پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول دندہ ملک ظفر علی خان،سینئر صحافی و کالم نگار امیر عبداﷲ ملک،سینئر صحافی قیصر سعید، سینئر صحافی ملک سراج الحق،حفیظ اﷲ اعوان، ملک شہزاد ،ملک طفیل، ملک زبیرسمیت مقامی معززین اور کثیر تعداد میں بچوں کے والدین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں