222

سراجیہ ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام لاوہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد،سینکڑوں افراد کی شرکت

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) سراجیہ ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام لاوہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب،سپیشل افراد کی بحالی و مدد کیلئے ہر قیمت کام جاری رہے گا، لاوہ میں سپیشل افراد کی بحالی و بہتری کیلئے سپیشل سنٹر کی بحالی کیلئے کوششیں شروع۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ میں معذور افراد کی بہتری و فلاح کیلئے کام کرنیوالی سراجیہ ویلفیئر ٹرسٹ جسے منفرد مقام حاصل ہے اور جو ٹرسٹ اب تک درجنوں معذور افراد کو ویل چیئرز،کاروباری امداد اور معذوروں کی بہتری کیلئے دیگر اقدامات اٹھا چکی ہے کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی صداقت حیات،ڈاکٹر شاہنواز، ملک عادل خان ایڈوکیٹ، حاجی عمر حبیب، حاجی طلحہ، مفتی شیرخان، ملک عامر عثمان، حافظ سلیم(ذمہ دار شعبہ خصوصی افراد) مولانا حاکم خان صدر سراجیہ ویلفیئر ٹرسٹ لاوہ، مولانا اشرف غزنی، صدر پریس کلب لاوہ ملک ساجد اعوان، سینئر نائب صدر حافظ قمر الزمان، سینئر صحافی قیصر سعید، جنرل سیکرٹری پریس کلب لاوہ حاجی سلیم، جائنٹ سیکرٹری حفیظ اﷲ اعوان، ملک عزیر انور سمیت دیگر مقامی افراد نے شرکت کی۔جبکہ سرکاری طورپر یوم پاکستان کے حوالے سے لاوہ میں کسی بھی تقریب کا اہتمام نہ کیا جسکا جو کہ قابل تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں