262

تلہ گنگ مسلم لیگ ق کی مرکزی رہنماؤوں کی پی پی 24کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں،علاقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تلہ گنگ مسلم لیگ ق کی مرکزی رہنماؤوں کی پی پی 24کے مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں،علاقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ،تفصیلات کے مطابق قومی الیکشن 2018آمد کے ساتھ مسلم ق کے مرکزی رہنما

حاجی عمر حبیب کا تحصیل لاوہ،میال،ڈھرنال سمیت متعدد دیہاتوں کے طوفانی دور ے جاری ، جن میں مقامی رہنماؤں سے حلقہ کی موجودہ سیاسی صورت حال پرتفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے،مقامی رہنماؤں سے ہونی والی ملاقاتوں میں رہنماؤں نے حاجی عمر حبیب کو الیکشن 2018میں بھر پور حمایت کا یقین دلایاہے ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عمر حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا ،عوام کو مہنگائی اورکرپشن کی چکی میں عوام کوپیسا جارہا ہے ، علاقہ کو ماڈل سٹی بنانے کے دعویدار وں نے علاقہ کی عوام کوصرف دھوکا ہی دیا ہے ۔مزید کہناتھا کہ حافظ عمار یاسر نے علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے میں اہم کر دار ادا کیا ہے ،اور سیاست کو عبادت سمجھ کر کیاہے ،حلقہ کی عوام اب مسلم لیگ ن کا حقیقی چہرے پہچان چکی ہے،اب حلقے کی عوام جھوٹے وعدوں اور نعروں پر یقین نہیں کرتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں