225

لاوہ پریس کلب کی متفقہ نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا پرنٹ میڈیا انتخابات میں اتفاق رائے سے نئی باڈی تشکیل


ؒ لاوہ(نمائندہ بے نقاب) لاوہ پریس کلب کی متفقہ نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا پرنٹ میڈیا انتخابات میں اتفاق رائے سے پریس کلب لاوہ کے سرپرست اعلی امیر عبداللہ ملک چئیرمین ڈاکٹر شاہ نواز اعوان صدرساجد محمود اعوان سینئر نائب صدر حافظ قمراعوان نائب صدرسراج الحق ملک جنرل سیکرٹری حاجی سلیم اقبال ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک حفیظ اللہ اعوان، فنانس سیکرٹری ملک محمد نواز سیکرٹری نشرواشاعت ،شہزاد ملک رابطہ سیکرٹری ،حاجی اختراحمدجبکہ مجلس عاملہ میں ملک ارشد جہانزیب ملک اور امتیاز احمد منتخب کر لیے گئے معروف قانون دان ملک عادل ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا دیگر ممبران میں نثار احمد ناز ناصر اقبال شامل ہیں واضح رہے گزشتہ روز دونوں گرپوں نے ملک محمد نواز کے ڈیرہ اختلافات ختم کر کے عبوری باڈی تشکیل دی تھی باہمی صلاح مشورہ کے بعداب نئی باڈی منتخب کر لی گئی اس اتحاد کو عوامی اور سماجی حلقوں نے بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ مل کر علاقہ کے مسائل بہتر انداز میں اجاگر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں