308

کوہٹیڑہ بھٹیاں میں ایک شخص کو دیرینہ دشمنی پر چھریوں کے وار سے زخمی،مقدمہ درج

چینجی(امیر احسان اللہ )کوہٹیڑہ بھٹیاں میں ایک شخص کو دیرینہ دشمنی پر چھریوں کے وار سے زخمی کردیا گیا۔ مقدمہ درج۔

زخمی کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک ادھیڑ عمر شخص کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا۔ دشمنی کی وجہ پسند کی شادی بتائی جارہی ہے اور حالیہ جھگڑا بچوں کے والدین کے مابین ہوا تاہم چھری کا وار اتنا شدید تھا کہ تلہ گنگ ہسپتال سے مریض کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر تلہ گنگ میں 324 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں