237

انشاء اللہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلا ش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔۔اے ایس پی اکرام اللہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ کے موضع کوہٹیرہ بھٹیاں میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ پو لیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے،

اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا جس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے،میرے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،میڈیا اور عوام کے تعاون سے علاقہ کو جلد کرائم فری بنا لیں گے۔واضع رہے کہ باخبر ذرائع کے مطابق دشمنی کی وجہ پسند کی شادی بتائی جارہی ہے اور حالیہ جھگڑا بچوں کے والدین کے مابین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں