341

چینجی میں پانچ بچوں کی ماں کے قتل کی لرزہ خیز،کلہاڑیوں کے وار سے قتل

چینجی(امیر احسان اللہ)چینجی میں پانچ بچوں کی ماں کے قتل کی لرزہ خیز،تفصیلات کے مطابق چینجی کے نواحی علاقے کنڈل پیراں میں پانچ بچوں کی ماں عصمت نامی عورت جس

کی عمر 42 سال بتائی جارہی ہے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کے منہہ پر انتہائی بے رحمانہ وار کئے گئے۔تھانہ صدر پولیس اے ایس پی اکرام اللہ کی قیادت میں بروقت پہنچ گئی اور جائے وقوعہ پر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تلہ گنگ THQہسپتال بھجوا دیا گیا ذرائع کے مطابق مشتبہ قاتل عمران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ عورت کے ساتھ ایک لڑکا جس کی عمر اٹھارہ سال بتائی جارہی ہے موجود تھا جو آئندہ مقدمے میں اہم گواہ ثابت ہوگا۔ عینی شاہد خوں ریزی کی اس واردات کے بعد جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔اس حوالے سے اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں