257

حلقہ این اے 65 میں سیاسی سرگرمیاں تیز، حلقہ این اے پینسٹھ میں کسی بھی مد مقابل کو ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہوں، سردار منصور حیات ٹمن

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)حلقہ این اے 65 میں سیاسی سرگرمیاں تیز،سردار منصور حیات ٹمن حلقہ این اے پینسٹھ میں مد مقابل کو ٹف ٹائم دینے کی پوزیشن میں ہیں۔سیلفی گروپ صرف فیس بک پر سیفلیاں اپلوڈ کرنے کو مضبوط الیکشن سمجھتا ہے جبکہ میں نے کئی دنوں سے حلقہ بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کو منظم کرلیا ہے۔گھمبیر ڈیم میرا اولین منصوبہ تھا،اپنے دور اقتدار میں 43 گاؤں کے اندھیروں کو روشنیوں میں بدل ڈالا،

تفصیلات کے مطابق ٹمن ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے سردار منصور حیات نے کہا کہ میں نے الیکشن سے قبل ہی تیاری شروع کر رکھی ہے حلقہ بھر میں موجود اپنے نیٹ ورک کو منظم کرنا شروع کردیاہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف یونین کونسلز میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کے ساتھ الیکشن بارے تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ الیکشن وقت پر ہی ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ این اے پینسٹھ میں مد مقابل کوئی بھی ہو میں مضبوط پوزیشن میں ہوں اور انشاء اﷲ حلقہ این اے پینسٹھ کی سیٹ جیت کر پاکستان تحریک انصاف کو تحفتاً پیش کروں گا جبکہ سابقہ اقتدار کے دور میں ترقیاتی کاموں کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس وقت شارٹ ٹینور ملنے کے باوجود بھی میں نے کئی اہم منصوبوں کا آغاز کیا جن میں گھمبیر ڈیم سرفہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھمبیر ڈیم کو آٹھ دس سال گھسیٹنے کی بجائے وقت پر کام شرع کردیا جاتا تو آج علاقہ خوشحالی اور معاشی استحکام کا بھرپور استفادہ حاصل کر رہاہوتا مگر افسوس ہر ترقیاتی منصوبے پر یہاں سیاست چمکانا مقامی سیاسیوں کی گھٹی میں شامل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آجکل گلی اور کھمبے کی سیاست عروج پر ہے ایک کھمبا لگوا کر منتخب ممبران اسمبلی اچھل کود کرتے ہیں جبکہ میں اپنے دور اقتدار میں مموعی طورپر تینتالیس گاؤں کو بجلیاں فراہم کیں اور چار عددفیڈر مہیا کردوائے تھے جس سے وولٹیج پرابلم ختم ہوئی جبکہ حلقہ بھر کے بی ایچ یو ہسپتال بھی میرے دور میں تعمیر اور فنکشنل ہوئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 100 سکول مڈل اور ہائی منظور کروا ئے تھے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد پرائمری سکول اپنے حلقے میں منظور کروائے جو کہ اب فنکشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر حلقہ کی تمام محرومیوں کا بہترین ازالہ کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں