216

ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ کی کامیاب کاروائی فخر آباد چیک پوسٹ سے ایک کلو سے زائد افیون برآمد ملزم کو گرفتارکرکے تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کرلیا

لاوہ(ایڈیٹر سے) ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ کی کامیاب کاروائی فخر آباد چیک پوسٹ سے ایک کلو سے زائد افیون برآمد ملزم کو گرفتارکرکے تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ چوہدری فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور انکا گھر جیل ہے میری تعنیاتی کے دوران تھانہ چکڑالہ کی حدود میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا کئی سالوں سے روپوش اقدام قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ منشیات کے ملزمان کو گرفتار کرکے کئی کلو منشیات برآمد کی جاچکی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ چوہدری فیاض نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور انکا گھر جیل ہے علاقے میں ڈی پی او کی ہدایت پر سرچ آپریشن جاری ہیں جسکی وجہ سے بھی جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ چوہدری فیاض نے بتایا کہ جب میں تھانہ چکڑالہ میں تعنیات ہوا تو چوروں کا راج تھا اور عوام کا سکون چوروں نے برباد کیا ہوا تھا میری تعنیاتی کے دوران چوری کی کوئی بھی واردات نہیں ہوئی ہے تمام کیسز کی تفتیش میرٹ پر کی جارہی ہے اور عوام کو میرٹ پر انصاف مل رہا ہے ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اور قانون کے ہاتھ مضبوط کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں