320

لاوہ، سات افراد کے قتل کیس میں انتہائی مطلوب ایک اوراشتہاری گرفتار، تھانہ لاوہ پولیس

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) سات افراد کے قتل کیس میں انتہائی مطلوب ایک اوراشتہاری گرفتار، تھانہ لاوہ پولیس نےمحمد ھارون جوئیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ھدایات کے مطابق اور اکرام اللہ اے۔ایس۔پی کی زیر نگرانی کیٹگریA کا ایک اورمجرم اشتھاری محمد طارق کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے دیگر ملزمان کے ہمراہ 2007 میں گھات لگا کر گاڑی میں سوار سات مخالفین کو مراد وند کے مقام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ملزمان کے خلاف302/324/427/148/149/337F6/404/337F2 ت پ مقدمات درج ھے۔سات افراد کے اجتماعی قتل میں کئی افراد نامزد ہوئے سزائیں بھی ہوئی تھیں, تاہم یہ ملزمان گیارہ سال بعد گرفتار ھوا ھیں۔ جس میں ڈی۔پی۔او چکوال اور اے۔ایس۔پی تلہ گنگ کی زیر قیادت ایس۔ایچ۔او عبدالغفار بھٹی اور سید طاھر عباس شاہ اے ۔ایس۔آئی کی دن رات محنت شامل ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں