246

حلقہ این اے 65میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی صورتحال واضع ہونا شروع ، ن کی جانب سے سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلا م عباس،ق کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام گونجنے لگا

تلہ گنگ( نمائندہ بے نقاب) تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 65میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی صورتحال واضع ہونا شروع ہو گئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلا م عباس،پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی ،پاکستان تحریک انصاف سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،پیپلز پارٹی کی جانب

سے راجہ مشتاق ایڈووکیٹ ،راجہ ثناء الحق آف ہستال ۔تحریک لبیک کی جانب سے قاضی عامر پیڑہ فتحال،ایم ایم اے کی جانب سے چودھری امیر حسین بکھاری کلاں ،سردار ممتاز خان ٹمن اور سردار محمد فیض ٹمن کے بطور آزاد اُمیدوار سامنے آنے کی توقع ہے ۔اسی طرح پی پی23میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے تنویر اسلم سیتھی،موجودہ ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ اور فلک شیر اعوان،اُن کے مدمقابل پی ٹی آئی کے پیر نثار قاسم کرسال ،سابق ایم پی اے فوزیہ بہرام۔ق لیگ کی جانب سے حافظ عمار یاسر ،سید تقلید رضا رشا ہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سید حسنین نقوی ،ناصر حطار ،اسد نواز منارہ،تحریک لبیک کی جانب سے مولانا صابر ایوب۔ایم ایم اے کی جانب سے طارق محمود ایڈووکیٹ سامنے آسکتے ہیں ۔پی پی 24میں پاکستان مسلم لیگ ن کے واحد اُمیدوار ملک شہر یار اعوان ہیں ۔ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے کرنل(ر) سلطان سرخرو،ڈاکٹر مقصود حیات ٹمن ،حکیم نثار احمد ،یاسر پاتوالی ،ق لیگ کی جانب سے حافظ عمر یاسر ،ملک اسد کوٹگلہ ،قدیر الطاف ،حافط شیر دھولر۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مظہر بھٹی ،ملک ہاشم خان ،سرفراز دندی،سید الفت شاہ قادر پور ۔تحریک لبیک کی جانب سے سید مبارک شاہ ہمدانی ۔اور ایم ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر حمید اللہ دربٹہ سامنے آسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں