233

نوجوان (ن)لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں چکوال میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کاضلع ہے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز شریف

لاوہ (نمائندہ بے نقاب) نوجوان (ن)لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں چکوال میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کاضلع ہے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کارکنوں کی مشاورت سے

نظریاتی لو گوں کو ٹکٹ دئے جائیں گے نوجوان آگے بڑھ کر پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں ان خیالات کا اظہارمرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف چکوال کے صدر ثاقب اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں میاں نواز شریف نے ملک میں دہشت گردی اور اندھیروں کو ختم کیا ہے ترقی مخالف قوتیں عوام کے دلوں سے میاں نواز شریف کی محبت نکالنا چاہتے ہیں ۔لیکن پورے ملک کی طرح چکوال کے عوام بھی ہمیشہ کی طرح شیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں