174

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہوٹ میں سہولیات کا فقدان ،پرائمری کی چھ کلاسز کیلئے صرف تین اساتذہ ،والدین سراپا احتجاج

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہوٹ میں سہولیات کا فقدان ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نکہ کہوٹ میں پرائمری کی چھ کلاسز کیلئے صرف تین اساتذہ ہیں

جبکہ ایلمنٹری حصہ میں ای ایس ٹی (جنرل ) بھی موجود نہیں ہے پرائمری حصہ میں دو پرائیویٹ لیڈی ٹیچر ز راپنی مدد آپ کے تحت رکھی گئی ہیں عوامی و سماجی حلقو ں نے محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری حصہ میں چھ ٹیچر زمکمل کیے جائیں اور تین مزید ٹیچرز کی فراہمی ممکن بنائی جائے ESTجنرل کی تعیناتی بھی کی جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب کا پڑھا لکھا پنجاب کا خواب پورا کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں