172

شہرکے مختلف محلے گندگی کا ڈھیر بن گئے،سیوریج اور نالے بند ہونے سے گندہ پانی گلیوں میں کھڑا،عوام پریشان حال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) تلہ گنگ شہرکے مختلف محلے گندگی کا ڈھیر بن گئے۔جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔سیوریج اور نالے بند ہونے سے گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا ہے

جس سے مختلف بیماریاں جنم لی رہی ہے اور شہری ہسپتالوں کا رخ کر رہیں ہے بچو ں میں ملیریا،ڈائیریا،بخار،کھانسی ،پیٹ درد اور قے کی بیماریا ں عام ہے ۔گورنمنٹ ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں رش معمول سے بڑھ گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے خاص کر محلہ مسجد العمران وارڈنمبر 10کے باسیوں نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج 2ہفتوں سے گلیوں میں جمع ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بچے صبح سکول نہیں جا سکتے اور نہ ہی بڑے نماز پڑھنے جا سکتے ہیں ایک ماہ پہلے محلہ والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم جمع کر کے صفائی کرائی لیکن مسلہ حل نہ ہو سکا جب تک نالہ صحیح صاف نہیں ہو تا تب تک حالات تبدیل نہیں ہونگے اس سے تو بہتر ہے کہ پرانا نظام واپس آجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں