181

ا ایم پی اے ملک شہر یار نے گزشتہ گیارہ ماہ میں حلقے میں اربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل کرائے ، جبکہ بعض منصوبوں پر کام جاری،ملک مشتاق اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) سابق وفاقی سیکرٹری و سابق چیئرمین پمرا ملک مشتاق اعوان نے کہا کہ ایم پی اے ملک شہر یار نے گزشتہ گیارہ ماہ میں حلقے میں اربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل کرائے ،

جبکہ بعض منصوبوں پر کام جاری ہے۔ گھمبیر ڈیم کا پہلے تین دفعہ افتتاح ہوا جو صرف کاغذوں تک محدود تھا اب ہم نے کوشش کرکے وزارت پانی و بجلی سے فنڈز حاصل کئے اور گھمبیر ڈیم پر کام شروع کرایا ۔ ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آجائے گی ، بارانی رقبہ کاشت ہوگا ، تراپ پل کی مرمت کیلئے فنڈز منظور کرائے ، اور مرمت مکمل کرائی ، سٹیڈیم اور سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ سکولوں کی اپ گریڈیشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بجلی کے43 کروڑ کے منصوبے منظور ہوئے ۔ قبل ازیں جہاں تک ہو سکا بے روزگار کو روزگار دلوایا گیا ، انہوں نے کہا کہ کون کام کر رہا ہے اور کون پراپیگنڈہ عوام کو سب معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں جائینگے ۔ اگلا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں