197

ضلع چکوال میں محکمہ سوئی گیس کو اپ گریڈ کر کے ریجنل آفس بنانے کی منظوری، عوام دیرینہ مطالبہ پورا ۔

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال میں محکمہ سوئی گیس کو اپ گریڈ کر کے ریجنل آفس بنانے کی منظوری دیدی گئی، چکوال کے عوام دیرینہ عرصے سے محکمے کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر رہے تھے اور ضلع چکوال کی عوام کو سوئی گیس سے متعلقہ چھوٹے موٹے کاموں کیلئے بھی راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔

سوئی گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں چکوال محکمہ سوئی گیس کو سوئی گیس ریجن آفس کے درجہ پر ترقی دینے کے احکامات دیدیے گئے۔اس پر عمل درآمد ہو چکا ہے پہلے مرحلہ میں ریجن آفس کی حد بندی اور دوسرے مرحلے میں مکمل سٹاف کے علاوہ جولائی 2018سے بجٹ مختص کر دیا جائیگا۔باقائدہ کام جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔ریجن بننے سے سوئی گیس کے متعلقہ تمام امور اب چکوال دفتر سے ہی نپٹائیں جائینگے۔اور ہر شعبہ کے متعلقہ افسران چکوال کی سطح پر ہی موجود ہونگے۔جس میں سیل ڈیپارٹمنٹ،ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ،سٹور ڈیپارٹمنٹ،اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ،مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ،ڈسٹریبیوشن ڈیپارٹمنٹ،میٹرنگ ڈیپارٹمنٹ،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ موجود ہونگے۔اور چیف انجینئر یا جنرل منیجر کے عہدے کا افسر تعینات ہو گا۔جو کہ نئی لائینیں ڈالنے کی منظوری بھی دے سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں