271

بیت السلام سگھر میں اصلاحی تعلیمی اجتماع منعقد،حفظ مکمل کر نے والے 70طالبات کی دستار بندی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) جامعہ بیت السلام سگھر میں اصلاحی تعلیمی اجتماع منعقد ہو ا۔ جامعہ بیت السلام سگھر میں ایک عالی شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی عبدالستارکراچی ایم پی اے ملک شہریار اعوان ،ضلعی چیئرمین طارق اسلم ڈھلی اور کرنل سلطان سرخروں نے شرکت کی اس تقریب میں سالانہ

حفظ قرآن مقابلہ ، جامعہ کے طلبا ء کی مختلف زبانوں میں تقریریں اور دوسری سالانہ خطاطی نمائش کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ جامعہ بیت السلام سگھر میں حفظ مکمل کر نے والے 70طالبات کی دستار بندی کی گئی اس دستا بندی میں ونہار کے حافظ قرآن عماد ظفر جو پہلے پورے ضلع چکوال میں قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں وہ بھی شامل تھے جس پر 70بچوں نے ایک ساتھ ملکر اپنے اساتذہ کو اعزازی کلام پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا جس پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اس تقریب میں علاقہ بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں