292

ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کے چھکے، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،سونااور نقدی برآمدکرلی،ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی

لاوہ(ایڈیٹرسے)ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی کے چھکے، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،سونااور نقدی برآمدکرلی،ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی، عوامی و سماجی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ لاوہ،ایڈمن آفیسر اے ایس آئی طاہر شاہ اور فرض شناس اے ایس آئی نذر حسین کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ہونیوالی چوری کی وارداتوں کے سلسلہ میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ اور اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اﷲ خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات انتھک محنت کرکے چوریوں میں ملوث مختلف ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا اور ان کی نشاندہی سے ڈھرنال اور گوہل سمیت لاوہ میں ہونیوالی لاکھوں روپے مالیت کا سونا زیورات اور نقدی برآمد کرلی اور ایف آردرج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ڈھرنال میں چوری کی پانچ وارداتیں،گوہل میں ایک واردات اور لاوہ میں ہونیوالی چوری کی چند ایک وارداتوں کی برآمدگی ہوگئی ہے جوکہ اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ مراد وند کے مشہور قتل کیس کے گیارہ سال سے اشتہاری تین ملزمان کی گرفتاری بھی ایس ایچ او تھانہ لاوہ انسپکٹر عبدالغفار بھٹی،اے ایس آئی نذر حسین اور ایڈمن انچارج اے ایس آئی طاہر عباس شاہ سمیت پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیل لاوہ میں چوری کی وارداتوں کی روک تھام پر ڈی پی او چکوال،اے ایس پی تلہ گنگ اور ایس ایچ او لاوہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انسپکٹر عبدالغار بھٹی نے کہا کہ ہمیں اﷲ پاک کی ذات نے جو اختیار عطا کیا ہے اس کا بھرپور استعمال کرکے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور عوام کا جانی و مالی تحفظ یقینی بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں