243

حافظ عمار یاسر ہی تلہ گنگ کے حقیقی خادم ہیں،اقتداد میں نہ ہونے کے باوجود تلہ گنگ کی عوام کو بجلی گیس اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔ ملک محمد نواز سبال دھولر

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب ) ملک محمد نواز سبال دھولر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما حاجی عمر حبیب ، ملک شیر خان ، ملک اشفاق اور ملک شفقت بڈھیال کے اعزاز میں نے پر تکلف عشائیہ دیا گیا ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ملک محمد نواز سبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق اورحافظ عمار یاسر

ہی تلہ گنگ کے حقیقی خادم ہیں جنہوں نے اقتداد میں نہ ہونے کے باوجود تلہ گنگ کی عوام کو بجلی گیس اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں جبکہ اقتداد کے مزے لوٹنے والوں نے ہمیشہ تلہ گنگ کی عوام کے ووٹ کا مذاق ہی اڑایا ہے اور عوام کو صرف اور صرف لارے لپے ہی لگائے ہیں جس کی وجہ سے آج تلہ گنگ کی عوام محرومیوں کا شکار ہے مگر اب عوام ان کے اصلی چہرے پہچان چکی ہے اور اب آنے والا دور حافظ عمار یاسر اور ق لیگ کا ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں