288

تلہ گنگ لائن سپریڈنٹ واپڈا اجمل نذیر رشوت کے چمپین نکلے ،مکہ پلازہ کے ملک حاجی بشیر سے دھوکہ دہی سے دو لاکھ روپے بٹو ر لیے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تلہ گنگ لائن سپریڈنٹ واپڈا اجمل نذیر رشوت کے چمپین نکلے ،مکہ پلازہ کے ملک حاجی بشیر سے دھوکہ دہی سے دو لاکھ روپے بٹو ر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق مکہ پلازہ کے مالک نے 20مارچ 2018 ؁ء کو بجلی بند ہونے کی شکایت واپڈا میں بطور ٹیلی فون درج کروائی ۔لائن سپریڈنٹ اجمل نذیر نے مکہ پلازہ کے مالک حاجی بشیر کو کہا کہ آپ کا 200KVکو ٹرانسفارمر ذاتی ہے جس کو مرمت کروانے کے لیے اڑھائی لاکھ روپے دینے ہوں گے جس پر مالک پلازہ نے کہا کہ بہت زیادہ پیسے ہیں تو اجمل نذیر نے دو لاکھ میں سودا طے کر لیا اور ایک گھنٹہ کے بعد وہی ٹرانسفارمر لگا دیا جس پر مکہ پلازہ کے مالک نے ایس ای چکوال کو شکایت درج کروائی جس پرایس ای چکوال نے لائن سپریڈنٹ اجمل نذیر کا تبادلہ ڈھڈیال کر دیا ۔شکایت کنندہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ دو لاکھ واپس دلوائے جائیں اور محکمہ میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی اہلکار ایسی مجرمانہ حرکت کرے جس سے محکمہ کی ساخت کو نقصان پہنچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں